Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سرفراز احمد میچ کے دوران جمائیاں لیتے رہے

سرفراز احمد میچ کے دوران جمائیاں لیتے رہے
June 16, 2019
اولڈ ٹریفورڈ ( 92 نیوز) پاکستان اور بھارت کے میچ نے دنیا بھر میں  کروڑوں مداحوں کی نیندیں اڑارکھی ہیں مگر قومی ٹیم کےکپتان سرفراز احمد  ہائی وولٹیج میچ کے دوران جمائیاں لیتے رہے ، کپتان کا یہ غیر سنجیدہ رویہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ گرین شرٹس کے کپتان سرفراز نے دلوں کی دھڑکنیں تیز،بلڈپریشر بڑھادینے والے معرکے میں بھرپور جمائی لیکر دیکھنے والوں کو حیران پریشان کردیا ۔ سرفراز کی جمائی پر شائقین پوچھ رہے ہیں  کیا سرفراز رات کو ٹینشن سے سونہ سکے ،یا ماجرا کچھ اور ہے کہ انکی نیند ہی پوری نہ ہوسکی۔ ادھرسوشل میڈیا صارفین نے سرفرازکی جمائی کی دلچسپ وجوہات بتائی ہیں۔سعد نے سرفراز کی تصویرلگاکر کہا میچ جیتنے کا واحد طریقہ،احمدنواز نے لکھا سرفراز دس روپے والے ٹرٹرے کھانے کے بعد۔ ایزا نے اسے شرمناک جمائی قراردیا جبکہ علی خان پاشا نے تبصرہ کیا سرفرازوزیر اعظم عمران خان کی نصیحت سنتے ہوئے۔