Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سرفراز احمدکو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی سونپ دی گئی

سرفراز احمدکو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی سونپ دی گئی
July 4, 2017

اسلام آباد(92نیوز)چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا انعام سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی سونپ دی گئی سرفراز تینوں فارمیٹ کے کپتان بن گئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے  سرفراز کو ٹیسٹ کپتان بنانے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کےمطابق چیمپئن کپتان کے لیے ایک اور انعام  پی سی بی نے سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم  کی قیادت بھی سونپ دی   سرفراز تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کپتانی کریں گے۔

وزیر اعظم ہاؤس میں ہونےوالی شاندار تقریب میں چیئرمین پی سی بی  شہریار خان نے سرفراز کو قیادت سونپنے  کا اعلان کیا۔

ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے بعد سرفراز کو ٹی ٹوینٹی ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی ،ٹی ٹوینٹی میں  شاندار کارکردگی کے بعد سرفراز کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیااور کپتان بنتے ہی  ٹیم کو چیمپئن بنوانے پر سرفراز کو ٹیسٹ کپتان بھی بنا دیا گیا۔ سرفراز نے ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ  برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سرفراز نے تقریب میں نعت رسول مقبول پڑھ کر سماں باندھ دیا

سرفراز ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے  اکتیسویں پاکستانی کپتان  ہوں گے امید ہےٹیم سرفراز کی کپتانی میں ٹیم کامیابیوں کا سفر جاری رکھے گی۔