Thursday, December 8, 2022

سرد موسم میں ننھے پینگوئن نے اودھم مچادیا

سرد موسم میں ننھے پینگوئن نے اودھم مچادیا

ایڈنبرگ( 92 نیوز ) اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرگ کے چڑیا گھر میں ننھا پینگوئن سرد موسم کی خوشی میں اُچھلتا کودتا دکھائی دے رہا ہے ۔

ایک جگہ سے دوسری جگہ چھلانگیں لگاتے ہوئے اور خوشی سے بے قابو ہوتے اس پینگوئن کی ادا دیکھنے والوں کو بے حد پسند آئی ۔

چڑیا گھر میں موجود دیگر پینگوئنز اس ننھے میاں کی بے جا اُچھل کود سے پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔