Tuesday, October 4, 2022

سرد موسم میں سیکڑوں بچے نمونیا کا شکار ہو گئے

سرد موسم میں سیکڑوں بچے نمونیا کا شکار ہو گئے
پشاور (92نیوز) سردی میں اضافے کے ساتھ ہی پشاور کے تدریسی ہسپتالوں میں سینکڑوں بچے نمونیا اور سینے کے امراض کی شکایت کے ساتھ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں سردی بڑھی تو بچوں میں سینے کے امراض بھی بڑھتے چلے گئے۔ پشاور کے تدریسی ہسپتالوں میں سینے کی شکایت کے ساتھ ایک ہفتہ میں 600 سے زائد بچوں کو داخل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق چھوٹے بچوں میں نمونیا عام ہو گیا ہے، احتیاط نہ ہونے کی صورت میں یہ مرض موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس موسم میں بچوں کا سینہ خراب ہو تو فوری پر ہسپتال پہنچانا ضروری ہے۔ قے اور دست کے بعد نمونیا ہی بچوں میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے اس لئے آج کل کے موسم میں بچوں کو گرم رکھا جائے۔ کھٹی اور ٹھنڈی چیزیں کھانے سے پرہیز کیا جائے اور بچوں کو گردوغبار سے دور رکھا جائے تو انہیں موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔