Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے لاہوریوں کا ناشتے کے مقامات کا رخ

سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے لاہوریوں کا ناشتے کے مقامات کا رخ
January 7, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور میں سرد اور صاف شفاف موسم سے لطف اٹھانے کے لئے لاہوریوں نے ناشتے کے روایتی مقامات کا رُخ کر لیا۔
صوبائی دار الحکومت لاہورمیں سردی کی شدت کیساتھ چمکیلی دھوپ نے ماحول پرلطف بنا دیا۔
ایسے میں چھٹی کو بہترین موقع سمجھتے ہوئے شہریوں نے ناشتے کے روایتی مقامات کا رُخ کر لیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حسین موسم میں اچھا ناشتہ لطف دوبالا کر دیتا ہے۔
ادھر خُنکی اور دھوپ کے امتزاج نے فطرت کے رنگ نمایاں کر دیئے۔
خوشگوار ماحول میں پارکوں میں کھلے پھول، نکھرے رنگ کے پودےشہریوں کو آمد کی دعوت دینے لگے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں کم سے کم درجہ حرات چار سنٹی گریڈ رہا۔ دھند کا سلسلہ آئندہ ہفتے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔