Tuesday, October 4, 2022

سردی کی دھیرے دھیرے پیش قدمی جاری ، ناران کاغان میں چھ انچ تک برف پڑ چکی

سردی کی دھیرے دھیرے پیش قدمی جاری ، ناران کاغان میں چھ انچ تک برف پڑ چکی
 ناران (92 نیوز) سردی کی دھیرے دھیرے پیش قدمی جاری ہے۔ ناران کاغان میں چھ انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ کمراٹ ، لواری ٹاپ عشیرئی درہ اور بن شاہی میں بھی سفید گالوں کی برسات ہوئی۔ ملک بھر کا موسم دلفریب ہو گیا۔ کہاں بارش تو کہیں برفباری نے نظارے حسین بنا دیئے۔ ملکہ کوہسار مری اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید ژالہ باری نے موسم مزید سرد کر دیا۔ بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔ دیوسائی میں برفباری سے گلتری اور استور جانے والی راستے بند ہوئے ۔ دیوسائی، برزل ٹاپ، منی مرگ، دومیل میں تین فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ۔ برف باری کے باعث دیامر بابوسر، استور برزل ٹاب کے کئے علاقوں کی زمینی رابطے منقطع ہو گیا۔ دیربالا میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ میرپور آزاد کشمیر ، مظفر اباد، ناران کاغان ،وادی نیلم اور راولاکوٹ میں بھی برفباری ہوئی ۔