Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سردیوں میں گیس فراہمی کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

سردیوں میں گیس فراہمی کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا
November 14, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ایک اور مشکل آ گئی۔ سردیوں میں گیس فراہمی کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا۔

اب گیس بھی صرف حکومت کے طے کردہ اوقات میں ہی ملا کریگی۔ وزارت پٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کے حوالے سے نیا شیڈول تشکیل دیدیا۔ ذرائع کے مطابق گھروں میں چوبیس گھنٹوں میں صرف چند گھنٹے ہی گیس آیا کریگی گی۔ شہری کہتے ہیں حکومت کی پالیسی  سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرئے۔

طے کردہ شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے پانچ بجے سے 30۔8 تک گیس ملے گی۔ اس طرح دن 30۔11 سے 00۔2 دوپہر تک گیس ملے گی جبکہ شام میں چار بجے سے رات دس بجے تک گیس آئے گی۔

گیس کے نئے شیڈول کو نافذ کرنے کے لئے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک ہو گا۔