Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

 سردار عبدالقیوم کے انتقال پرصدر ممنون حسین کا رنج و غم کا اظہار

 سردار عبدالقیوم کے انتقال پرصدر ممنون حسین کا رنج و غم کا اظہار
July 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)صدر مملکت ممنون حسین نے آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار عبدالقیوم خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ سردار عبدالقیوم تحریک آزادی کشمیر کے بانیوں میں سے تھے۔ انھوں نے پاکستان میں جمہوری جدوجہد اور قومی بحرانوں کے حل کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ سردار عبدالقیوم خان کے انتقال سے پیدا ہونے والے خلاءکو کبھی پورا نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، صدر مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا بھی کی۔