Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سردار ایاز صادق کو دوبارہ سپیکر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ‘ قیادت نے منظوری دیدی

سردار ایاز صادق کو دوبارہ سپیکر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ‘ قیادت نے منظوری دیدی
October 12, 2015
لاہور (92نیوز) مسلم لیگ (ن) نے لاہور کو پارٹی کا قلعہ بنانے کے صلے میں این اے ایک سو بائیس سے دوبارہ جیتنے والے سردار ایاز صادق کو ایک مرتبہ پھر سپیکر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے تو سپیکر کے لئے سردار ایاز صادق کے نام کی منظوری بھی دے دی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم نواز شریف خود کریں گے۔ سردار ایاز صادق نے حلقے کے نتائج کالعدم ہونے کے بعد سپیکر شپ چھوڑ دی تھی۔ اس وقت سے اب تک نہ تو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا نہ ہی کسی کو سپیکر کے لئے نامزد کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے اور اس اجلاس میں ہی ایاز صادق کا دوبارہ بطور سپیکر انتخاب کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔