Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سردار ایاز صادق چوتھی بار کامیاب‘ عبدالعلیم خان 2443 ووٹوں سے ہار گئے

سردار ایاز صادق چوتھی بار کامیاب‘ عبدالعلیم خان 2443 ووٹوں سے ہار گئے
October 12, 2015
لاہور (92نیوز) ضمنی الیکشن کا بڑا معرکہ مسلم لیگ نون کے نام رہا۔ این اے ایک سو بائیس سے سردار ایاز صادق مسلسل چوتھی بار کامیاب ہو گئے اور تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان ہا رگئے۔ دوسری جانب صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی ایک سو سینتالیس سے تحریک انصاف کے شعیب صدیقی کامیاب ہو گئے جبکہ محسن لطیف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے بڑے معرکے میں شیر نے دھاک بٹھا دی۔ سردارایازصادق نے 74 ہزار 525 ووٹ لے کر مسلسل چوتھی بار این اے ایک سوبائیس میں فتح حاصل کی۔ تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان 72 ہزار 82 ووٹ حاصل کرسکے۔ عوام کی عدالت نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دے کر ایازصادق کو چوتھی بارقومی اسمبلی میں پہنچادیا جہاں وہ ممکنہ طور پر ایک بارپھراسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سنبھالیں گے۔ پی ٹی آئی اے کے عبدالعلیم خان کوکانٹے کے مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف این اے ایک سوبائیس کے نیچے چھوٹے مقابلے پی پی ایک سوسینتالیس میں تحریک انصاف کے شعیب صدیقی نے ن لیگ کے محسن لطیف کو شکست دے دی۔ شعیب صدیقی نے شروع سے ہی برتری برقرار رکھی جو ان کو جیت تک لے گئی۔ پی پی ایک سو سینتالیس کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی نے اکتیس ہزار نو سو چونسٹھ ووٹ حاصل کئے۔ لاہور کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام بجے تک بغیر کسی وقفے کے ساتھ جاری رہا۔ ووٹنگ کے دوران فوج اور رینجرز کے جوان بھی پولنگ سٹیشنز پر تعینات کئے گئے تھے جس کی وجہ سے کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ الیکشن کمیشن حکام نے بھی پرامن اور صاف شفاف انتخابات کرانے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق حلقے سے دھاندلی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اورنتائج کا باقاعدہ اعلان آج کردیا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔