Thursday, September 29, 2022

سردار ایاز صادق نے انتخابی بل کو حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی قرار دیدیا

سردار ایاز صادق نے انتخابی بل کو حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی قرار دیدیا
September 30, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سردار ایاز صادق نے انتخابی بل کو حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی قراردے دیا۔

نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’ ہو کیا رہا ہے ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بولے بل کی منظوری حکومت پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ ان کی ایم کیو ایم اور پی اے پی کے ارکان سے بات ہوئی ہے انہیں بھی بل پر تحفظات ہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کل حکومت نے اپنی اکثریت کی بنیاد پر  کچھ بل منظور کرائے، حکومت نے دوماہ قبل 21 بل بغیر بحث کے چند منٹ میں پاس کرالئے۔