Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک، ایکسپریس وے پر لوٹ مار میں ملوث  ڈاکو گرفتار، دو پستول، موبائل فون برآمد 

سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک، ایکسپریس وے پر لوٹ مار میں ملوث  ڈاکو گرفتار، دو پستول، موبائل فون برآمد 
April 28, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں ایک ملزم ہلاک جبکہ تین ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ ایس پی اورنگی علی آصف کے مطابق ملزم جاوید بروہی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس نے ہلاک ملزم کے زیراستعمال رہنے والا اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا ہے۔ دوسری طرف بلوچ کالونی میں ایکسپریس وے پر لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فون، دو ٹی ٹی پستول اور موٹرسائیکل برآمد کیا گیا ہے۔ دریں اثنا اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں پولیس مقابلے کے بعد لوٹ مار میں مصروف ڈاکو کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔