Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرتاج عزیز کی زیرصدارت اہم ملکوں میں تعینات پاکستانی سفیروں کی کانفرنس شروع

سرتاج عزیز کی زیرصدارت اہم ملکوں میں تعینات پاکستانی سفیروں کی کانفرنس شروع
August 1, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اہم ملکوں میں تعینات پاکستانی سفیروں کی 3روزہ کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔ وزیراعظم نوازشریف اختتامی سیشن میں شریک ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں امریکہ میں پاکستان کے سفیرجلیل عباس جیلانی‘ چین میں سفیر مسعود خالد‘ نئی دہلی میں ہائی کمشنر عبدالباسط خان‘ اقوام متحدہ میں خصوصی مندوب ملیحہ لودھی‘ یورپی یونین کےلئے پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی‘ ویانا میں سفیر عائشہ ریاض‘ جنیوا کےلئے پاکستان کی سفیر تہمینہ جنجوعہ‘ افغانستان میں سفیر ابرار حسین اور روس میں پاکستان کے سفیر قاضی خلیل اللہ بھی شریک ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کانفرنس کے اختتامی سیشن میں شریک ہونگے۔ وزیراعظم خارجہ پالیسی کے مختلف پہلووں سے شرکاءکو آگاہ کرینگے۔ انہیں خصوصی بریفنگ بھی دی جائیگی۔