Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرتاج عزیز کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،افغان حکام سے پاکستان مخالف مہم بند کرنے پر بات کرینگے : ترجمان دفتر خارجہ

سرتاج عزیز کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،افغان حکام سے پاکستان مخالف مہم بند کرنے پر بات کرینگے : ترجمان دفتر خارجہ
September 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے سرتاج عزیز ملاقاتوں میں افغان حکام کے ساتھ پاکستان مخالف مہم بند کرنے اور مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کریں گے،ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفننگ کے دوران کیا۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان قاضی خلیل اللہ نے بتایا کہ  وزیر اعظم کے قومی مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز افغانستان میں علاقائی کانفرنس برائے اقتصادی تعاون میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے ہیں وہ اس دوران افغان صدر اشرف غنی اور افغان وزیر خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان مخالف مہم بند کرنے اور پاکستان کے سفارتی عملے کے تحفظ کا مسئلہ اٹھائیں گےترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کو جاری رکھنے پر زور دے گا۔افغانستان امن اور مفاہمت کے لیے پاکستان سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب پر اب تک ایک ارب 92 کروڑ ڈالر خرچ ہوچکے ہیں۔ پاکستان نے تمام اخراجات خود برداشت کیے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجر اور بھارت کی سیکیورٹی فورس کے درمیان ملاقات رواں ماہ بھارت میں منعقد ہوگی۔