Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سرتاج عزیز کا روسی وزیرخارجہ کو خط ،سفیر کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا

سرتاج عزیز کا روسی وزیرخارجہ کو خط ،سفیر کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا
December 20, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)سرتاج عزیز کا روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کو تعزیتی خط، ترکی میں روسی سفیر کے قتل پرحیرت اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کو لکھے گئے خط میں مشیر خارجہ  نے ترکی میں روسی سفیر کے قتل پرحیرت اور افسوس کا اظہار کیا  ہے۔روسی وزیر خارجہ کے نام  خط میں مشیر خارجہ نے دہشت گردی کے اس مکروہ واقعہ کی سخت ترین مذ مت کی ہے۔ مشیر خارجہ نے مقتول روسی سفیر الکسی کارلوف کے متاثرہ خاندان سے بھی دلی تعزیت اور ہمدردی ک اظہار کیا۔ خط میں مشیر خارجہ کی جانب سے روسی فیڈریشن کے عوام سے بھی اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔