Monday, September 26, 2022

سرتاج عزیز رواں ماہ بھارت کا دورہ کرینگے،بھارتی ہم منصب سے ملاقات متوقع

 سرتاج عزیز رواں ماہ بھارت کا دورہ کرینگے،بھارتی ہم منصب سے ملاقات متوقع
اسلام آباد(92نیوز)مشیر خارجہ سرتاج عزیز اس  مہینے  بھارت کا  دورہ  کریں گے جہاں  سلامتی  امور کےمشیروں کی ملاقات بھی متوقع  ہے ۔ بھارتی اخبارانڈیاٹوڈے نے دعویٰ کیاہے کہ پاک بھارت سلامتی امورکے مشیروں کی ملاقات کے لیے  نئی دہلی  نے تئیس اور چوبیس اگست کی تاریخ تجویزکی  ہیں ، جس کا  پاکستانی حکام جائزہ لے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیاکے مطابق اسی مہینے کے آخرمیں مشیرخارجہ سرتاج عزیز بھارت کادورہ کریں گے ۔ اس سے پہلے پاک  بھارت وزرائے اعظم کی  روس میں  ملاقات ہوئی  تھی  جس میں  اتفاق کیاگیاتھاکہ سلامتی امورکے مشیروں کی ملاقات کی تاریخ  اتفاق رائے سے طے کی  جائے گی ۔