Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرتاج عزیز دورہ بھارت میں کرکٹ سیریز پر بات کرینگے: شہریار خان

سرتاج عزیز دورہ بھارت میں کرکٹ سیریز پر بات کرینگے: شہریار خان
August 19, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے سرتاج عزیز کے دورہ بھارت سے پاک بھارت سیریز کے ہونے کی امید لگا لی۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ درجہ حرارت کم ہوا تو پاک بھارت کرکٹ بھی ہو جائے گی۔ انہوں نے پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے گورننگ بورڈ کی میٹنگ کے بعد کہا کہ پاک بھارت سیریز کیلئے سرتاج عزیز سے بات ہوئی تھی اور وہ دورہ بھارت میں اس سیریز کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی سے پہلے ایسوسی ایٹ ٹیموں کو پاکستان میں لانے کےلئے کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ فروری میں پاکستان سپر لیگ کے ہونے کا فیصلہ آئندہ ایک ہفتے میں کر لیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی کے مطابق بنگلہ دیش کی خواتین اور انڈر19 ٹیمیں بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گی جبکہ انہوں نے ڈو میسٹک کرکٹ میں تبدیلی کے حوالے سے کراچی کے مطالبے کو رد کر دیا۔ پی سی بی گورننگ بورڈ میں کسی بھی کرکٹر کے نہ ہونے کا خلا پر کرنے کےلئے مستقبل میں دو بڑے کرکٹرز کے مشوروں پر اکتفا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کا چناو چیئرمین پی سی بی خود کریں گے۔