سربین فٹبال لیگ، دونوں ٹیموں کے تماشائیوں اور پولیس میں تصادم، مشتعل تماشائیوں نے کرسیوں کو آگ لگا دی، میچ منسوخ

سربین فٹبال لیگ کا میچ شروع ہونے سے پہلے ہی دونوں ٹیموں کے تماشائیوں اور پولیس میں تصادم کے باعث مکمل نہ ہو سکا۔
ریڈ سٹار اور پارٹیزن کے مابین کھیلا جانے والا میچ تماشائیوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث ابتدا ہی میں پنتالیس منٹ تاخیر سے شروع ہوا تاہم میچ شروع ہونے کے بعد بھی تماشائیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔
مشتعل تماشائیوں نے کرسیوں کو آگ لگا دی جس سے گراؤنڈ میں ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ پولیس اورمشتعل تماشائیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جلد ہی میدان سے نکل کر سڑکوں پر جا پہنچا۔
مشتعل تماشائیوں نے سڑکوں پر بھی ہنگامہ آرائی کی تاہم پولیس انہیں روکنے کی ہر ممکن کوشش کرتی رہی۔ میچ مکمل نہ ہونے پر منسوخ کر دیا گیا۔