اسلام آباد (92 نیوز) سربیا میں پاکستانی سفارت خانہ نے حکومت کے خلاف ٹوئٹ کر دیا۔
آفیشل اکاؤنٹ سے کہا گیا افراط زر بدترین سطح پر ہے، ہمارے بچے فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اسکول بھی نہیں جا سکتے، کیا یہ نیا پاکستان ہے؟۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستانی سفارتخانہ سربیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے، پیغامات پاکستانی سفارتخانہ سربیا کی جانب سے نہیں۔