Sunday, October 2, 2022

سربیا میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری

سربیا میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری
سربیا ( 92 نیوز) سربیا میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، شتعل مظاہرین نے صدر کے گھر کے سامنے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق سربیاکے عوا م کی جانب سے ملکی صدر اور ان کی حکومت کے خلاف شدید مظاہروں سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ تین ماہ سے جاری ان مظاہروں میں شریک افراد کا مطالبہ ہےکہ ملک میں میڈیا کی آزادی کویقینی بنایاجائے اورصاف شفاف انتخابات کاانعقادکیاجائے۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے لاؤڈ اسپیکروں سے لیس ٹرکوں میں سوار مظاہرین کو صدرکے گھر کی جانب جانے سے روک دیا ہے۔ گزشتہ روزمظاہرین سرکاری ٹی وی کی عمارت میں گھس گئےتھےاورمذاکرات کےبعدان کی واپسی ہوئی۔