سربراہ پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے کرائے فوری کم کرنیکی ہدایت

اسلام آباد ( 92 نیوز) پی آئی اے کے سربراہ نے لاک ڈاؤن کے دوران خصوصی پروازوں میں اضافی کرایوں کانوٹس لیتے ہوئے خصوصی پروازوں کے کرایے فوری کم کرنے کی ہدایت دیدی ۔
وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ شعبہ سیلز مسافروں سے آپریشنل اخراجات ہی وصول کرے ، اضافی منافع وصول کرنے والے ٹریول ایجنٹس کوجرمانےکرنے کا بھی حکم جاری کر دیا۔