Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سربراہ پاک فضائیہ کی ترک وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

سربراہ پاک فضائیہ کی ترک وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات
January 14, 2021

انقرہ (92 نیوز) سربراہ پاک فضائیہ نے ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی آکار اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر سے ملاقات کی ، ایئرچیف نے کمانڈر ترک فضائیہ جنرل حسن کوکو کاکیوز سے بھی ملاقات کی ۔

امیر الفلک نے ترکی کی اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقات کی ، سربراہ پاک فضائیہ نے ترکی کے وزیر دفاع  ہولوسی آکار اور چیف آف جنرل سٹاف، جنرل یاسر گلر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ائیر چیف کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور ترکی کی فضائی افواج کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

سربراہ پاک  فضائیہ نے کہا کہ دوطرفہ استعداد کار میں بہتری کے لئے دفاعی پیداوار، قومی سلامتی اور تربیت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔