Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سربراہ پاک بحریہ کا دورہ عمان ، رائل نیوی کے سربراہ اور سلطان سے الگ الگ ملاقاتیں

سربراہ پاک بحریہ کا دورہ عمان ، رائل نیوی کے سربراہ اور سلطان سے الگ الگ ملاقاتیں
July 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا   سلطنت آف عمان کا سرکاری دورہ ، رائل نیوی آف عمان کے سربراہ ریئر ایڈمرل عبداللہ بن خامس ال رئیسی اورسلطان قبوس نیول کیڈمی کے کمانڈنٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ہیڈ کوارٹرز رائل نیوی آف عمان آمد پرر یئر ایڈمرل عبداللہ بن خامس ال رئیسی نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا ،  رائل نیوی آف عمان کے چا ق و چوبند دستے نے نیول چیف کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں  پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل نیوی آف عمان کے سربراہ ر یئر ایڈمرل عبداللہ بن خامس ال رئیسی سے ملاقات کیجس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور بشمول دو طرفہ بحری اشتراک اور بحر ِ ہند کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بحرِ ہند میں قومی اور عالمی بحری تجارت کے لیے بحری سکیورٹی کو یقینی بناکر بحری قزاقی، بحری دہشت گردی ، اسلحہ و منشیات اور انسانی اسمگلنگ جیسے خطرات کی انسدادکے سلسلے میں پاکستان کے کردارپر روشنی ڈالی ۔ ر یئر ایڈمرل عبداللہ بن خامس ال رئیسی خطے میں بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں اور عزم ِ صمیم کو سراہا ، رائل نیوی آف عمان کے سربراہ نے پاک بحریہ کے آفیسرز و سیلرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اورپاک بحریہ کی طرف سے رائل نیوی آف عمان کو تربیت کے سلسلے میں فراہم کیے جانے والے قابل قدر تعاون کو سراہا۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے سربراہان نے مختلف شعبوں جیسے تربیت ، باہمی دورے اور بحری اشتراک میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی۔