Friday, September 30, 2022

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا امریکا کا دورہ

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا امریکا کا دورہ
September 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے امریکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 24 ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمپوزیم میں 80 سے زائد ممالک کے وفود بشمول مختلف مالک کی بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان شریک ہیں ۔ نیول چیف نے امریکہ کے سیکرٹری آف نیوی کارلوس ڈل ٹورو اور امریکی بحریہ کے دیگر اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔ نیول چیف نے ارجنٹینا، فرانس، جرمنی، گھانا، جاپان، سری لنکا اور ترکی کی بحری افواج کے سربراہان سے بھی الگ الگ خصوصی ملاقاتیں کی۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق قبل ازیں سربراہ پاک بحریہ نے یو ایس سرفیس وارفیٸر سکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں عالمی سطح پر میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلٸے امریکی بحری افواج کے کردار پر بریفنگ دی گئی ۔ نیول چیف کے اس دورے سے سمپوزیم میں شریک دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر سمندری تحفظ کیلٸے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔