Tuesday, December 6, 2022

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال کیلئے کارکنوں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ کے باہر موجود

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال کیلئے کارکنوں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ کے باہر موجود
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سات ماہ بعد پاکستان وطن واپس پہنچ گئے۔ نجی ایئرلائن ایمریٹس کی پرواز ای کے چھے سو چوبیس کے ذریعے پاکستان پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری دسمبر میں علاج کی غرض سے بیرون ملک روانہ ہوئے تھے۔ اب سات ماہ بعد واپس وطن پہنچے ہیں۔ عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے ایئرپورٹ کے باہر موجود ہے۔ ترجمان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے سربراہ کا استقبال شاندار طریقے سے کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت استقبال بڑا ہونے سے گھبرا رہی ہے جبکہ شیخوپورہ، جھنگ، فیصل آباد اور بعض دیگر اضلاع سے آنے والے کارکنوں کو روکا جا رہا ہے۔ ترجمان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری ایئرپورٹ کے باہر اور پھر منہاج القرآن سیکرٹریٹ جا کر میڈیا سے تفصیلی بات چیت کریں گے اور اہم اعلانات بھی کریں گے۔ سادگی اور مساوات کا درس دینے والے ڈاکٹر طاہر القادری جہاز کی مہنگی ترین کلب کلاس میں سفر کر رہے تھے جبکہ ان کی نشست کا نمبر تین جے تھا اور وہ پاکستانی پاسپورٹ نمبر اے ایم 7128332 پر سفر کر رہے تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے سامان میں جہاز پر دو بیگ بک تھے اور ان کا سفری کمپیوٹر نمبر LMVTXS تھا۔