Tuesday, December 5, 2023

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ’’ اومیکرون ‘‘ پھیلاؤ پر خبردار کردیا

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ’’ اومیکرون ‘‘ پھیلاؤ پر خبردار کردیا
January 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کورونا کی نئی لہر اومیکرون کے پھیلاؤ پر خبردار کردیا۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کورونا کی نئی لہر اومیکرون پر ٹویٹ پیغام میں ہے کہ کورونا کی نئی لہر کی توقع چند ہفتوں سے تھی ، اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اومیکرون کا زیادہ پھیلاؤکراچی میں ہے، ماسک پہننا کورونا سے محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق بھی کراچی میں ہوئی تھی۔

گزشتہ روز گلشن اقبال بلاک 7 کراچی میں 11 کیسز رپورٹ ہونے پر اومیکرون ویرینٹ کے باعث 14 جنوری تک پہلا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

اومیکرون ویرینٹ سے متاثرہ کراچی کے بعد اسلام آباد اور پھر پنجاب کا نمبر آتا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی درخواست کی ہے۔