Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سربراہ اسلامی فوجی اتحاد کی وزیر اعظم ، وزیر خارجہ اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

سربراہ اسلامی فوجی اتحاد کی وزیر اعظم ، وزیر خارجہ اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں
February 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سربراہ اسلامی فوجی اتحاد  اور جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیر اعظم عمران خان ،و زیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  سے ملاقاتیں کیں ۔ کمانڈر انچیف اسلامی فوجی اتحاد جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی اور امن  و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سابق آرمی چیف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ۔ جنرل (ر) راحیل شریف نے دہشتگردی کیخلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ جنرل (ر) راحیل شریف دفتر وزارت خارجہ بھی پہنچے   جہاں انہوں نے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے علاقائی امن و استحکام کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی کاوشوں کو سراہا۔ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں خطے میں امن و سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی امن کوششوں کے نتیجے میں دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف بڑھ رہی ہے۔