Wednesday, November 30, 2022

سربراہ آئی سی سی ٹاسک کمیٹی کی پی ایس ایل فائنل پرمبارکباد

سربراہ آئی سی سی ٹاسک کمیٹی کی پی ایس ایل فائنل پرمبارکباد

لندن (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹاسک کمیٹی برائے کرکٹ بحالی کے سربراہ جائلز کلارک نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط میں پی ایس ایل کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ جائلز کلارک نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ تمام ادارے مبارکباد کےمستحق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ، حکومت پاکستان، پاک آرمی اور پولیس کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر میں مزید ڈویلپمنٹ ہو سکتی ہے۔