Tuesday, October 4, 2022

سراج درانی کیخلاف نیب نے ایک اور کیس کھول دیا

سراج درانی کیخلاف نیب نے ایک اور کیس کھول دیا
اسلام آباد ( 92 نیوز )  چیئرمین  نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو  بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سراج درانی سمیت  متعددافراد کے خلاف  انکوائریز کی منظوری دی گئی ۔ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی  کیخلاف ایک اور کیس کھول لیا ،  سراج درانی کے بینک اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزیکشن کی تحقیقاتی ہوں گی ، چیئرمین نیب نے انکوائری کی منظوری دے دی۔ نیب کی جانب سے میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف بھی اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزیکشن کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔ سابق سیکرٹری مواصلات بلو چستان سمیت متعدد اہلکاروں کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ سردار مہتاب خان، سابق سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی  اور دیگر کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ۔