Sunday, March 3, 2024

سراج درانی کو ضمانت دینے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سراج درانی کو ضمانت دینے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
March 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے سراج درانی کو ضمانت دینے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

آمدن سے زاثد اثاثوں کے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ضمانت کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے حقائق کا جائزہ نہیں لیا۔ نیب نے آغا سراج درانی کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے تمام ثبوت پیش کیے۔

آغا سراج درانی کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کے کسی بندے نے موقع پر جاکر جائیدادوں کا جائزہ نہیں لیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت کے فیصلے میں کوئی وجہ بیان نہیں کی۔ بغیر وجوہات کے کیسے ضمانت دے دی گئی۔ کیس دوبارہ ہائیکورٹ کو ریمانڈ کر دیتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ڈویژن بینچز نیب مقدمات کی سماعت کریں۔ عدالت نے شریک ملزمان کے وکیل کو ہائیکورٹ میں دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔