Sunday, October 2, 2022

سراج الحق کے بعد گوگل نے بھی بھارتی وزیراعظم  مودی کو بھارت کے دس بڑے مجرموں  کی لسٹ میں شامل کر لیا

سراج الحق کے بعد گوگل نے بھی بھارتی وزیراعظم  مودی کو بھارت کے دس بڑے مجرموں  کی لسٹ میں شامل کر لیا
لاہور(92نیوز)امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے بعد انٹرنیٹ کے معروف سرچ انجن گوگل نے بھی بھارتی وزیراعظم کی تصویرکوبھارت کے دس بڑے مجرموں میں شامل کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں ٹوئٹر پر مقامی ٹرینڈز میں Top10Criminals# سرفہرست ہے اور نریندر مودی کی مخالفت  میں ہزاروں شہری اب تک اپنے پیغامات درج کرچکے ہیں،اب تک اس ہیش ٹیگ کے تحت تیرہ  ہزار سے زیادہ ٹویٹس کی جا چکی ہیں۔ سکندرِ اعظم نامی صارف نے لکھا  ہے کہ ’دم ہے تو گوگل کو بھی پابند کرو۔ جیسے آئی آئی ٹی کے طالب علموں پر مودی کی تنقید کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔‘حسیبہ امین لکھتی ہیں کہ  ’ہم بھلے ہی مودی جی کی تاریخ بھول جائیں۔ لیکن  انٹرنیٹ کبھی نہیں بھولےگا۔ گوگل کے ٹاپ ٹین کرمنلزمیں شامل مودی کی گرفتاری پر جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق پہلے ہی ایک ارب روپے انعام کااعلان کرچکے ہیں۔