Sunday, December 4, 2022

سراج الحق کامرادعلی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ،بل واپس لینے پر شکریہ ادا کیا

سراج الحق کامرادعلی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ،بل واپس لینے پر شکریہ ادا کیا

 لاہور(92نیوز)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہےجس میں انہوں نے سندھ اسمبلی میں مسلمان ہونےکیلئے عمر کی حدبارے پاس جمع کرائےگئے بل کو واپس لینےپرشکریہ اد اکیا ہے ۔

امیر جماعت نے پی پی حکومت کے اس فیصلے کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی آئین سے متصادم کوئی قدم نہیں اٹھا یا جائے گا ۔سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستانی برادری کے ہر فرد کا احترام کرتے ہیں خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو ملک میں ہر شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  مختلف مذاہب کو ماننے والے پاکستانی اپنے مذاہب پر آزادی سے عمل پیرا ہیں۔