Saturday, July 27, 2024

سراج الحق نے وزیراعظم سےشفاف تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کو موقع دینےکی اپیل کردی

سراج الحق نے وزیراعظم سےشفاف تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کو موقع دینےکی اپیل کردی
April 30, 2017
لاہور(92نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعظم سے شفاف تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کو موقع دینے کی اپیل کردی  سراج الحق کا کہنا ہے کہ پانامالیکس میں کوئی ٹیکسی ڈرائیور نہیں نوازشریف اور اس کا خاندان ملوث ہے۔ انہیں استعفا دینا ہی ہوگا۔ تفصیلا تکےمطابق امیرجماعت اسلامی نے پاناماکیس میں  ساٹھ روز بعد آنے والا  فیصلہ پہلے سے زیادہ سخت ہونے کی پیشگوئی کردی۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ نوازشریف باعزت طریقے سے اپنا عہدہ چھوڑ دیں کیا وہ چاہتے ہیں کہ گلی گوچوں میں لوگ ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ ڈان خبر کے معاملہ پر امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ  حکومتی رپورٹ قوم کو قبول ہے نہ ہی جماعت اسلامی کوکہا کہ اداروں کے درمیان اختلاف  حکومت کی ناکامی  کا ثبوت ہے۔ امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کشمیر جل رہا ہے لیکن حکمران بھارتیوں سے ملاقات کررہے ہیں حکمران واضح کریں کہ وہ جندل کے ساتھ ہیں یا علی گیلانی کے ساتھ ۔