سراج الحق نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی گرفتاری پر ایک ارب انعام کا اعلان کر دیا
لاہور(92نیوز)امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی گرفتاری پرایک ارب روپے انعام کااعلان کر دیا۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی سے غداری کرنے والوں کو پاکستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ،کشمیر پاکستان کا حصار ہے اسے دشمن کے قبضہ میں نہیں رہنے دیں گے۔
حکمران کشمیر پر واضح موقف اختیار کریں،سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ مودی نے سید صلاح الدین کی گرفتاری پر پچاس کروڑ کا انعام رکھا ہے مگر میں اعلان کرتا ہوں کہ جو مودی کو گرفتار کرائے گا، ہم اسے ایک ارب روپیہ انعام دیں گے۔