Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سخت سردی کے باعث عطا آباد اور بوریتھ جھیل منجمد ہو گئی

سخت سردی کے باعث عطا آباد  اور بوریتھ جھیل منجمد ہو گئی
February 10, 2019
ہنزہ ( 92 نیوز) سخت سردی اور شدید برف باری کے باعث  گلگت بلتستان کی عطا آباد اور بوریتھ جھیل منجمد ہو گئی ۔ منچلے ایسے میں برف سے ڈھکی جھیل پر چلنے کا خواب پورا کرنے چل پڑے ، اور خوب سیلفیاں بھی بنائیں ۔ گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل گوجال میں ہر طرف برف ہی برف ہے ، علاقے کا زمینی رابطہ بھی  منقطع ہے۔ سخت سردی کے باعث  عطاآباد جھیل اور بوریتھ جھیل منجمد ہوچکی ہے۔بوریتھ لیک کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے۔  لیکن  ان حالات کے باوجود بوریتھ لیک کے دیوانے جھیل کی سیر کیلئے چل پڑے۔ بوریتھ لیک تک جانا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، بوریتھ لیک تک راستے میں ہر قدم پر برف ہی  برف ہے، ذرا سی بھی  غلطی کی گنجائش نہیں۔ برف سے ڈھکی بوریتھ لیک پر چلنے کا خواب لئے بوریتھ لیک کے دیوانے شاہرہ قراقرم سے مشکل ٹریک مکمل کرکے جھیل پر پہنچے توسماں بندھ گیا۔ منچلے جھیل پر چلنے کا خواب پورا کرکے خوشی سے جھوم اٹھے،پسندیدہ میوزک سنا اور  تصویریں بناکر خوبصورت لمحوں کو محفوظ بھی کیا۔ برف سے ڈھکی بوریتھ لیک پہنچ کراور قدرت کے کرشمے دیکھ کر انسان نہ صرف تروتازہ ہوتا بلکہ تمام غم بھی بھول جاتا ہے۔