Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سجاد کس کا ہے،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوخواتین ایک شوہر کیلئے لڑ پڑیں

سجاد کس کا ہے،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوخواتین ایک شوہر کیلئے لڑ پڑیں
January 6, 2019
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( 92 نیوز ) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو بیویاں  سجاد نامی سر کے دست و پا ہو گئیں ، تحصیل کچہری کے احاطے  میں پہلی اور دوسری بیوی نے سجاد نامی شخص کی ملکیت کیلئے کھینچا تانی کی اور گتھم گتھا ہو گئیں ۔ کمالیہ کی تحصیل کچہری میں سجاد نامی شخص نکاح کا بیان کروانے کیلئے بیوی کے ہمراہ  علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پہنچا تو اس کی پہلی بیوی ہونے کی دعویدار خاتون بمعہ اہل و عیال پہلے سے موجود تھی ، جس کےبعد دونوں خواتین میں سجاد کی ملکیت کو لے کر تکرار ہوئی جو بعد میں ہاتھا پائی  تک پہنچ گئی۔ پہلی بیوی  ہونے کی دعویدار خاتون نے کہا کہ سجاد  نے اس سے بھی پسند کی شادی کی تھی ، اب بغیر بتائے اور اجازت لئے دوسری شادی کر رہا ہے ،  خواتین میں لڑائی کے دوران کچہری میں موجود پولیس اہلکار اور دیگر افراد بیچ بچاو کرواتے رہے ۔ اہلکاروں کی مداخلت  کی بدولت  سجاد صاحب موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  دوسری بیوی کے ہمراہ موقع سے کھسک گئے ۔