Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سجادہ نشین گولڑہ شریف نے داتا دربار حاضری کی یقین دہانی کرا دی

سجادہ نشین گولڑہ شریف نے داتا دربار حاضری کی یقین دہانی کرا دی
January 4, 2018

سرگودھا (92 نیوز) سجادہ نشین گولڑہ شریف نے پیر آف سیال کو 9 جنوری کو داتا دربار حاضری کی یقین دہانی کرا دی۔
9 جنوری کو داتا دربار حاضری کی تیاریاں جاری ہیں۔ پیرآف سیال نے علما و مشائخ سے رابطوں کو تیز کر دیا اور اس حوالے سے سجادہ نشین گولڑہ شریف نظام الدین جامی کی پیر حمیدالدین سیالوی سے ملاقات بھی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سجادہ نشین گولڑہ شریف نظام الدین جامی کی سرگودھا میں خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات ہوئی جس میں سجادہ نشین گولڑہ شریف نے پیر آف سیال کو 9 جنوری کو داتا دربار حاضری کی یقین دہانی کرا دی۔
اس موقع پر غلام نظام الدین جامی نے کہا کہ مختلف علماء و مشائخ پہلے ہی شرکت کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔ 9 جنوری کو ہزاروں عقیدت مندوں کیساتھ لاہور پہنچیں گے۔