Monday, October 3, 2022

سجادہ نشین دربار غوث اعظم شیخ خالد عبدالقادر منصور الگیلانی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

سجادہ نشین دربار غوث اعظم شیخ خالد عبدالقادر منصور الگیلانی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات
 اسلام آباد (92 نیوز) سجادہ نشین دربار غوث اعظم شیخ خالد عبدالقادر منصور الگیلانی کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ چئیرمین 92 نیوز میاں حنیف بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مختلف تبرکات پیش کیے گئے۔  سجادہ نشین دربار غوث اعظم شیخ خالد عبدالقادر منصور الگیلانی ، شاہ محمود قریشی ، ملاقات ، تبرکات اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام کی ترویج میں صوفیا اور اولیا کا اہم کردار ہے۔ شیخ سید خالد عبدالقادر منصور الگیلانی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے صوفیا کرام کے امن کے پیغام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس کے بعد سجادہ نشین دربار غوث اعظم بغداد شریف شیخ سید خالد عبدالقادر منصور الگیلانی کی مزار بری امام آمد ہوئی۔ دربار عالیہ بری امام کے خادم راجہ سرفراز اکرم نے استقبال کیا ۔ سجادہ نشین دربار غوث اعظم بغداد شریف نے پاکستانی کی سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔