Sunday, September 25, 2022

سجادہ نشین داتا دربار میاں حامد محمود نے بھی ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا

سجادہ نشین داتا دربار میاں حامد محمود نے بھی ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مشکلات ہیں کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔  سیاسی پت جھڑکا سلسلہ جاری ہے ، ایک کے بعد ایک متوالہ اب کھلاڑی بنتا جا رہا ہے ۔ تخت لاہور مسلم لیگ ن کے قدموں سے سرکتا جا رہا ہے ، سجادہ نشین داتا دربار میاں حامد محمود نے بھی پاکستان مسلم لیگ ن کو خیرباد کہا اور ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہو گئے ۔ جنوبی پنجاب محاذ صوبہ ، حلف نامے میں تبدیلی  سمیت متعدد معاملات پر مسلم لیگ ن کے  کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ چکے ہیں ۔ چند دن پہلے اسمبلی میں دو تہائی اکثریت رکھنے والے پارٹی کے ارکان اب مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کی بجائے آزاد الیکشن لڑنے کو ترجیح دے رہے ہیں جس کے باعث وقاص اکرم سمیت  متعدد رہنما پارٹی کا ٹکٹ واپس کر چکے ہیں ۔ جھنگ کی 11 قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے مسلم لیگ ن کو مطلوبہ تعداد میں درخواستیں بھی موصول نہ ہوئیں جن ارکان نے ٹکٹ لئے انہوں نے بھی  بعد ازاں واپس دے دیئے ۔