Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ستمبر کو ستمگر بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی : پرویز رشید

ستمبر کو ستمگر بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی : پرویز رشید
August 20, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ  سپریم کورٹ جانے والوں کی درخواستیں خارج ہو جائیں گی۔ ستمبر کو ستمگر بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق  وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کی باتیں اسلام آباد والوں نے دو بار سنی ہیں،  اس وقت کی حکومت نے بھی مدت پوری کی تھی اور ہم بھی مدت پوری کریں گے،  وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت صوبائی معاملات ہیں، وفاقی حکومت نے اپنے کام کرنے ہوتے ہیں،  براہمداغ کے بیان کا جواب بلوچوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا کر دیدیا ہے ، حکومت قوانین کے اندر رہتے ہوئے براہمداغ کی واپسی کے لئے اقدامات کرے گی۔