Wednesday, October 5, 2022

ستمبر میں ترسیلات زر 2.3ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں ، وزیر اعظم

ستمبر میں ترسیلات زر 2.3ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں ، وزیر اعظم

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی معیشت کیلئےا چھی خبر سنادی ، اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ستمبر میں ترسیلات زر 2.3 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  گزشتہ برس ستمبر سے 31 فیصد اور اگست سے 9 فیصد زیادہ ترسیلات زر ہوئیں ، لگا تار چوتھا مہینہ ہے کہ ترسیلات  زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں ۔