Thursday, September 29, 2022

ستر سال گزر گئے لیکن بھارت پاکستان سے کشمیر نہیں لے سکا ، فاروق عبدا للہ

ستر سال گزر گئے لیکن بھارت پاکستان سے کشمیر نہیں لے سکا ، فاروق عبدا للہ

سرینگر (92 نیوز) سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن فاروق عبدا للہ نے کہا کہ ستر سال گزر گئے لیکن بھارت پاکستان سےکشمیر نہیں لے سکا۔ بھارت اب بھی دعویٰ کرتا ہے کہ آزاد کشمیر اس کا حصہ ہے اگر اس کا دعویٰ درست بھی مان لیا جائے تو پاکستان سے آزاد کشمیر حا صل کر کے دکھائے۔ نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کرنا ہی پڑیں گے۔
فاروق عبد اللہ نے کہا کہ پاکستان کوئی کمزور ملک نہیں اور نہ ہی اس نے چوڑیاں پہن رکھی ہیں۔ وہ ایٹمی طاقت ہے اس لیے ہمیں جنگ سے پہلے سوچنا ہو گا کہ ہم کس طرح زندگی گزاریں گے۔ فاروق عبدا للہ کی جانب سے آئینہ دکھانے پر بھارت میں ہنگامہ برپا ہے اور ان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔