ستاون ویں کل پاکستان موسیقی کانفرنس تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری

لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے الحمرا ہال میں ستاون ویں کُل پاکستان موسیقی کانفرنس اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے، نامور گلوکاروں کے ساتھ ساتھ نئی اور ابھرتی ہوئی آوازوں نے اپنا خوب جادو جگایا۔
تفصیلات کےمطابق کل پاکستان موسیقی کانفرنس میں فوک موسیقی کی شام میں ملک بھر سے آئے ہوئے گلوکاروں نے غزل، ٹھمری، کافی اور دادرہ پر اپنی آواز کاجادو جگایا۔ مشرقی موسیقی کے نامور گھرانوں کے سپوتوں اور شاگردوں کے ساتھ ساتھ سینئر فنکاروں نے اپنے فن کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔ فوک موسیقی کی اس شام میں گلوکاروں نے جب صوفی شاعروں کا کلام گایا تو محفل کو چار چاند لگ گئے ۔ کل پاکستان موسیقی کانفرنس ابھی مزید دو روز جاری رہے گی جس میں موسیقی کی مختلف اصناف پیش کی جائیں گئی ۔