Sunday, October 2, 2022

ستائیس رجب بخشش ومغفرت کی رات، آج ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات، محافل کا اہتمام کیا جائیگا

ستائیس رجب بخشش ومغفرت کی رات، آج ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات، محافل کا اہتمام کیا جائیگا
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات ہوں گی۔ نوافل ادا کئے جائیں گے اور محافل کا اہتمام کیا جائے گا جس میں واقعہ معراج کی فضیلت بیان کی جائے گی۔ ملک بھر میں شب معراج آج  مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ پاکستان میں شمع رسالت کے پروانے عبادات اور محافل درود وسلام سے اپنے سینوں کو منور کریں گے۔  یہ رات ہر سال ستائیس رجب کو پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سفر معراج کی یاد میں منائی جاتی ہے۔ سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ میں شب معراج مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔