Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ستائیس دسمبر کو پیپلزپارٹی کا لائحہ عمل دیکھ کر حکمت عملی طے کریں گے : خواجہ سعد رفیق

ستائیس دسمبر کو پیپلزپارٹی کا لائحہ عمل دیکھ کر حکمت عملی طے کریں گے : خواجہ سعد رفیق
December 25, 2016

 لاہور(92نیوز)سپیکرایاز صادق کہتے ہیں پاکستان کا اصل چہرہ امن ہے جس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں جبکہ وزیر  ریلوے خواجہ سعدرفیق نےآصف زرداری کی وطن واپسی کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ستائیس دسمبر کو پیپلزپارٹی کا لائحہ عمل دیکھ کر حکمت عملی طے کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق لاہورریلوے سٹیشن پر کرسمس ٹرین کو روانہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےخواجہ سعدرفیق نےکہاکہ امیدہےکہ ستائیس دسمبر کا دن خیر وعافیت سے گزرجائے گا،چاہتے ہیں کہ آصف زرداری ملک میں ہی رہیں اور بلاول کی سیاسی تربیت کریں۔ مولا بخش چانڈیو ہمارے دوست ہیں، انکی کوئی بات بری نہیں لگتی،انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے،بلوچستان اور کراچی میں امن بحال ہوا ہے۔ اس موقع پرسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصل چہرہ امن ہے، جس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ لوگوں کو معلوم ہوچکا کہ پاکستان محبت اور پیارکرنے والا ملک ہے جبکہ مسلم لیگ ن ملک کو خوشحال بنا رہی ہے۔

لیگی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا میں پہلی کرسمس ٹرین چلانےکااعزازپاکستان کوحاصل ہے،ٹرین کو دیکھنے کے لیےدور دور سے لوگ آئے، مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔