Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ستائیس دسمبر کو پاکستانی عوام کو سرپرائز ضرور دوں گا: زرداری

ستائیس دسمبر کو پاکستانی عوام کو سرپرائز ضرور دوں گا: زرداری
December 25, 2016

کراچی (92نیوز) آصف علی زرداری کی اپنے دوست ڈاکٹرعاصم سے جناح اسپتال میں ملاقات۔ کہتےہیں یقین ہے ڈاکٹر عاصم کو انصاف ضرور ملے گا۔ پیپلزپارٹی کے چار مطالبات کی بات 27دسمبر کو ہو گی۔ انور مجید سے تعلقات ہیں، چھاپوں کا وزیرداخلہ سے پوچھا جائے۔ ستائیس دسمبر کو پاکستانی عوام کو سرپرائز ضرور دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےوزیراعلیٰ سندھ اور سندھ کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر وزیرداخلہ چودھری نثار پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ انور مجید سے تعلقات ضرور ہیں لیکن ان کے ساتھ کیا اور کیوں ہوا یہ وزیرداخلہ سے پوچھا جائے۔

ڈاکٹر عاصم حسین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ڈاکٹر عاصم اس گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جس نے پاکستان بنایا۔ انہیں امید ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو انصاف ضرور ملے گا۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے 4 مطالبات کی بات 27 دسمبر کو ہوگی۔

بعد میں سابق صدر آصف زرداری نے ادارہ امراض قلب میں ڈاکٹرعاصم سے ملاقات کی۔ انہوں نے ڈاکٹرعاصم سے ان کی خیریت دریافت کی اورانہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔