Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ستائیس دسمبر تک چار مطالبات نہ مانے گئے تو دما دم مست قلندر ہوگا : بلاول بھٹو

ستائیس  دسمبر تک چار مطالبات نہ مانے گئے تو دما دم مست قلندر ہوگا : بلاول بھٹو
December 6, 2016

 لاہور(92نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم پنجاب میں جمہوری قبضہ کرنے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شریفوں کو سمجھانا ہےکہ آپ کی آخری باری ہے ۔

تفصیلات کےمطابق بلاول ہاؤس میں پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس پر وسطی پنجاب کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  تین مہینے گونواز گو ہو گا اور تین مہینے الیکشن کی تیاری کریں گے۔  اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 27دسمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کرینگے جس  سے دما دم مست قلندر ہو گا۔