ستائیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی(92نیوز)ایسٹ انویسٹی گیشن پولیس کراچی نے ستائیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کہتے ہیں شہریوں کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔
ایسٹ زون پولیس نے فیروز آباد تھانے کی حدود سے ٹارگٹ کلرعباد الحسن کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہریوں کو فرقہ وارانہ بنیاد پر قتل کرتا تھا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں سٹریٹ کرائم سے نمنٹنے کی تیاری مکمل ہے۔