Wednesday, December 7, 2022

سب کا احتساب ایک ہی ادارے سے ہونا چاہیے : رضاربانی

سب کا احتساب ایک ہی ادارے سے ہونا چاہیے : رضاربانی
لاہور (92نیوز) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں احتساب کا ایسا نظام ہونا چاہیے جہاں کوئی مقدس گائے نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں کرپشن کے خاتمے کے لیے متحد ہیں‘ احتساب ایک ہی ادارے سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سفارشات پر عملدرآمد نظر نہیں آ رہا‘ تجاویز پر عمل کیا جائے تو کرپشن ختم ہو سکتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں جمہوریت کے سوا کوئی راستہ نہیں، سسٹم چلتا رہا تو ٹھیک بھی ہو جائے گا۔ آئین سے انحراف کےخطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔