Tuesday, November 29, 2022

سب میرین کروز میزائل بابر3 کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا

سب میرین کروز میزائل بابر3 کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا

 راولپنڈی(92نیوز)پاکستان نے کامیابی سے سب میرین کروز میزائل بابر 3 کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  بابرتھری کےتجربےسےپاکستان سیکنڈاسٹرائیک صلاحیت کےقابل ہوگیاہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان نے کامیابی کے ساتھ سب میرین کروزمیزائل بابر 3 کا میاب تجربہ کر لیا ہے ۔ اس تجربے کے بعد پاکستان سیکنڈ اسٹرائیک صلاحیت کے قابل ہوگیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل کو زیر آب پلیٹ فارم سے لانچ کیا گیاجبکہ  اس کروز میزائل کا تجربہ بحرہند میں نامعلوم مقام پر کیا گیاہے۔ بابر 3 میزائل زیر آب کنٹرول اور ایڈوانس گائیڈنس اور نیویگیشن کے جدید ترین نظام سے لیس ہےمیزائل ٹیکنالوجی کا ایک اہم شکاہکار ہے ۔  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میزائل لانچ کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔